سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین مںصوبے کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اپریل 2017 14:22

سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین مںصوبے کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2017ء) : سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے کی ۔ سماعت میں جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ منصوبے سے متعلق یونیسکو سے رائے لینا ضروری نہیں۔یونیسکو میں کیسے بھرتیاں ہوتی ہیں ہمیں سب پتا ہے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہمیں ہو بھی پتہ ہے جو کتابوں میں نہیں ہے۔

ہم یہ جانتے ہیں کہ لاہور میں کتنی سیٹیں ہیں۔ ضیا ءالحق نے بھی جنرل یعقوب علی خان کو یونیسکو بھیجا تھا۔ وکیل نیسپاک نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کی حفاظت کے لیے ساٹھ کروڑ روپے دئے ہیں۔نمائندہ پنجاب حکومت کےمطابق بادشاہی مسجد کی مرمت کے لیے آٹھ کروڑ روپے دئے گئے۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ50کروڑ روپے سے کیا ہو گا؟ تاریخی ورثے کے لیے ساٹھ کروڑ روپے مونگ پھلی کے دانے کے برابر ہیں۔

جسٹس شیخ عظمت نے کہا کہ یہ رقم تھوڑی ہے مزید آگے جانے کی ضرورت ہے۔وکیل نیسپاک نے کہاکہ ہم نے ایک نئی اور متفرق درخواست دی ہے۔ وکیل سول سوسائٹی کا کہنا تھا کہ انہیں پیش کردہ نئی دستاویزات پڑھنے کا کہیں۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے حکومت کو سول سوسائٹی کی رپورٹ پر ایک ہفتے میں تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس اعجاز افضل نے ہدایت کی کہ تحریر ی رپورٹ ماہرین کی آرا پر مشتمل ہونی چاہئیے۔جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :