افغان سفیر کا کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ

پاکستان اور افغانستان ٹی ٹی پی سربراہ کے خلاف مشترکہ آپریشن کرسکتے ہیں ،ْ افغان سفیر افغانستان ایک خود مختار ریاست ہے ،پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت بھارت کو کبھی نہیں دے گا ،ْانٹرویو

پیر 17 اپریل 2017 14:37

افغان سفیر کا کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء) افغان سفیر ڈاکٹرعمر زاخیل وال نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ٹی ٹی پی سربراہ کے خلاف مشترکہ آپریشن کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال نے کہا کہ افغانستان ایک خود مختار ریاست ہیاور وہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت بھارت کو کبھی نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی دونوں کے حق میں بہتر نہیں ،ْ رواں سال تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔افغان سفیر کے مطابق افغانستان نے پاکستان کے مطالبے پر قاری یاسین اوردیگردہشت گردوں کاخاتمہ کیا۔