کوئٹہ : جناح ٹاؤن میں بم دھماکہ ، بچہ جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اپریل 2017 14:05

کوئٹہ : جناح ٹاؤن میں بم دھماکہ ، بچہ جاں بحق
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2017ء) : کوئٹہ کے علاقہ جناح ٹاؤن میں بم دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق بم دھماکہ جناح ٹاؤن میں کلی برات میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔