مصری عدالت نے دوہری شہریت کی حامل خاتون کو بچوں کی اسمگلنگ کے الزامات سے بری کر دیا

پیر 17 اپریل 2017 14:18

مصری عدالت نے دوہری شہریت کی حامل خاتون کو بچوں کی اسمگلنگ کے الزامات ..
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) مصری عدالت نے مصر اور امریکا کی دوہری شہریت کی حامل ایک خاتون کو بچوں کی اسمگلنگ کے الزامات سے بری کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری عدالت نے مصر اور امریکا کی دوہری شہریت کی حامل ایک خاتون آیہ حجازی کو بری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ تقریبا تین سال سے ایسے الزامات کی بنا پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھیں، جن کا تعلق ایک ایسی غیر سرکاری تنظیم سے تھا، جو انہوں نے سڑکوں پر زندگی گزارنے والے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم کی تھی۔

حجازی، ان کے شوہر اور چھ دیگر افراد کو مئی 2014 میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپوں اور سینیئر امریکی حکام نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان سب کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک تمام زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :