انجینئر نگ یونیورسٹی مردان کیمپس کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں ہڑتال دوسرے ہفتے میں داخل

پیر 17 اپریل 2017 11:47

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء)انجینئر نگ یونیورسٹی مردان کیمپس کے ملازمین کے مطالبات کے حق میں ہڑتال دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی۔ متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے ملازمین نے اپنے حقوق کی حصول کے لئے آخری حدتک جانے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایمپلائز ایسوسی ایشن مردان کیمپس میں ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کررکھاہے۔ ایسوسی ایشن کے نائب صدر بشیراحمد اور لیاقت انقلابی نے کہاکہ ملازمین اپنے جائز حق کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں ،متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے ‘کسی بھی نقصان کی صورت میں تمام ترذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔