شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 17 اپریل 2017 11:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء) شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نرسنگ انوویشن ڈویژن ہائیرایجوکیشن اسلام آباد کے باہمی تعاون سے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا،یہ ورکشاپ ٹیچنگ سکلز کے حوالے سے تھی جس کا مقصد تمام لیول خصوصاً ینگ فیکلٹی ممبران میں موثرٹیچنگ میتھڈ لوجی اور کلاس روم مینجمنٹ سے متعلق آگاہی تھا‘ ورکشاپ میں کل بارہ سیشن تھے جس میں ڈیپارٹمنٹ کے تمام سینئر فیکلٹی ممبران نے بطور ریسورس پرسن شرکاء کو تربیت دی‘ اس ورکشاپ کے شرکاء میں شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تمام 22ڈیپارٹمنٹس کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی‘ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں پرفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں مزید ایسے مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی‘ انہوں نے کہاکہ انسان اپنی زندگی میں ہرقدم پر کچھ نہ کچھ سیکھتاہے اور یہ سلسلہ تاحیات چلتاہے۔

متعلقہ عنوان :