اولاد کے خواہشمند شادی شدہ جوڑے کو دوران علاج معلوم ہوا کہ وہ خود ہی جڑواں بہن بھائی ہیں
امین اکبر اتوار 16 اپریل 2017 23:54
امریکا سے تعلق رکھنے والا اولاد کا خواہش مند شادی شدہ جوڑا اس وقت حیران رہ گیا جب آئی وی ایف کے لیے کیے جانے والے ڈی این اے ٹسٹ سے پتا چلا کہ وہ خود ہی جڑواں بہن بھائی ہیں۔
جیکسن، مسیسپی کے ایک کلینک کے ڈاکٹر نے اس صورت حال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عام طور پر ہم دو نمونوں کے بیچ تعلق کو چیک نہیں کرتے لیکن اس کیس میں لیب اسسٹنٹ دونوں نمونوں کی یکسانیت دیکھ کر حیران رہ گیا۔
ڈاکٹر نے جب اپنے مریضوں کی فائل دیکھی تو دونوں پر 1984 کی تاریخ پیدائش درج تھی۔رپورٹوں اور ایک سی تاریخ پیدائش سے ڈاکٹر کو یقین ہوگیا کہ وہ دونوں جڑواں بہن بھائی ہیں۔تاہم ڈاکٹر کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ جوڑا بھی اس بات سے واقف ہے یا نہیں۔
(جاری ہے)
اگلی ملاقات پر ڈاکٹر نے جب انہیں بتایا کہ وہ دونوں جڑواں بہن بھائی ہیں تو وہ دونوں زور زور سے ہنسنے لگے۔ شوہر نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی تاریخ پیدائش ایک سی ہوتی ہے لیکن یہ ایک اتفاق ہے ، ہم آپس میں رشتے دار نہیں ہیں۔بیوی اس دوران باربار ڈاکٹر سے پوچھتی رہی کہ کیا وہ مذاق کر رہا ہے؟ مگر ڈاکٹر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ مذاق نہیں کر رہا۔
دونوں سے گفتگو کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں بہن بھائی ہی ہیں۔ اصل میں دونوں کے بچپن میں ان کے ماں باپ انتقال کرگئے تھے۔ کسی نے گود نہ لیا تو حکومت نے انہیں اپنی سرپرستی میں لے لیا۔ بعد میں دو الگ الگ خاندانوں نے انہیں گود لے لیا۔ دونوں خاندان والوں کو معلوم نہیں تھا کہ وہ جس بچے کو لے جا رہے ہیں، اُن کا کوئی جڑواں بہن یا بھائی بھی ہے۔ جب دونوں بڑے ہوئے تو کالج میں دونوں کی ملاقات ہوگئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور شادی کر لی۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بے اولاد جوڑوں کا علاج کرکے اسے خوشی ہوتی ہے لیکن اسے اب خوشی ہے کہ ان کے بچے کی پیدائش میں وہ کوئی مدد نہ کر سکا۔
اپ ڈیٹ: اس خبر کو ساری دنیا کے نیوز پبلی کیشنز نے شائع کیا تھا تاہم تحقیق کے بعد پتا چلا کہ یہ خبر جعلی ہے (تفصیلات اس صفحے پر)۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.