پانامہ کیس کافیصلہ آئندہ ہفتے آجائیگا،طارق فاطمی ڈان لیکس میں ملوث پائے جارہے ہیں ،شیخ رشیدا

نوازشریف 3باراسمبلیاں توڑدیں گے لیکن حمزہ شہبازکووزیراعظم نہیں بنائیں گے ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

اتوار 16 اپریل 2017 23:50

پانامہ کیس کافیصلہ آئندہ ہفتے آجائیگا،طارق فاطمی ڈان لیکس میں ملوث ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ پانامہ کیس کافیصلہ آئندہ ہفتے آجائیگا،طارق فاطمی ڈان لیکس میں ملوث پائے جارہے ہیں ،نوازشریف 3باراسمبلیاں توڑدیں گے لیکن حمزہ شہبازکووزیراعظم نہیں بنائیں گے ۔اتوارکے روزنجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ڈان لیکس سکینڈل میں ملوث پائے جارہے ہیں ۔

پانامہ کیس کافیصلہ آئندہ ہفتے آجائے گا۔پانامہ کیس میں ہمیں کسی نے آفرنہیں کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حمزہ شہبازشریف کونوازشریف وزیراعظم نہیں بنائیں گے ،نوازشریف تین باراسمبلیاں توڑدیں گے لیکن حمزہ شہبازکووزیراعظم بنانے پرراضی نہیں ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ حکومتی وزراء کی اسمبلی اجلاس میں دلچسپی نہیں ،قوم بغاوت کی جانب جارہی ہے ،ملک نوازشریف کی قیادت میں نہیں چل سکتا،ظلم کے خلاف آخری حدتک لڑتے رہیں گے ۔شیخ رشیداحمدنے کہاکہ گورنرسندھ م حمدزبیرکونسلربننے کی اہلیت بھی نہیں رکھتے ،محمدزبیراپنے بھائی اسدعمرکاکیرئیرتباہ کردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں اپنی نشست آسانی سے جیت جاؤں گا،ہرڈبے پرفوجی کھڑاہوگا،دھاندلی نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :