ایسی بہوئیں چاہیں جو گھر سنبھال سکیں،لالو پرساد کا بیٹوں کی شادی پر جہیز نہ لینے کا اعلان

اتوار 16 اپریل 2017 23:30

ایسی بہوئیں چاہیں جو گھر سنبھال سکیں،لالو پرساد کا بیٹوں کی شادی پر ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) بھارت کے معروف سیاستدان لالو پرساد یادوو نے اپنے دونوں بیٹوں کی شادی پر جہیز نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ایسی بہوئیں چاہیں جو گھر سنبھال سکیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی سیاستدان اور سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادوو نے اپنے دونوں بیٹوں کی شادی ایسی لڑکیوں سے کرنے کا اعلان کیا ہے جو سگھڑ ہوں اور گھر کو سنبھال سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی بہوں سے کسی قسم کا کوئی جہیز بھی نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بڑے صاحبزادے وزیر صحت تیج پرتاپ کی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں جہیز کی رسم کا سخت مخالف ہوں۔ میں اپنے دونوں بیٹوں کی شادی بھی جہیز کے بغیر ہی کروں گا۔ ہمیں ایسی بہو چاہیے جو گھر سنبھال سکے۔خیال رہے کہ لالو پرساد کے بڑے صاحبزادے تیج پرتاپ یادو وزیر صحت کے عہدے پر براجمان ہیں۔ بھارتی میڈیا میں ان کی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :