آصف زرداری سندھ کے عوام کیلئے آسیب بن چکے ہیں ان کا پیٹ اتنا بڑ اہے جو بھر تا ہی نہیں ُوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

اگر پیپلزپارٹی والوں نے سندھ کے عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا تو عوام ہماری بات نہ سنتے ‘تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی پنجاب کو فتح کر نے کی باتیں کرتے ہیں کیا پنجاب مقبوضہ علاقہ ہے ‘عمران خان والوں سے خیبر پختونخواہ میں چوہے مارے نہیں جاتے وہ عوام کیلئے کیا کر یں گے ‘آئندہ عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ کامیاب ہوگی اور مخالفین کو عبر تناک شکست کا سامنا کر نا پڑ یگا ‘لاہورمیں تقر یب سے خطاب

اتوار 16 اپریل 2017 22:20

آصف زرداری سندھ کے عوام کیلئے آسیب بن چکے ہیں ان کا پیٹ اتنا بڑ اہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ آصف زرداری سندھ کے عوام کیلئے آسیب بن چکے ہیں ان کا پیٹ اتنا بڑ اہے جو بھر تا ہی نہیں ‘اگر پیپلزپارٹی والوں نے سندھ کے عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا تو عوام ہماری بات نہ سنتے ‘تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی پنجاب کو فتح کر نے کی باتیں کرتے ہیں کیا پنجاب مقبوضہ علاقہ ہے ‘عمران خان والوں سے خیبر پختونخواہ میں چوہے مارے نہیں جاتے وہ عوام کیلئے کیا کر یں گے ‘آئندہ عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ کامیاب ہوگی تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی والوں کا اب کوئی مستقبل نہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پوری قوم کو آج بھی آصف زرداری اور انکے ٹولے کی کر پشن کی کہانیاں نہیں بھولی وہ سندھ میں جس طر ح لوٹ مارکر رہے ہیں وہ بھی پوری قوم کے سامنے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سندھ میں پیپلزپارٹی والوں نے لوٹ مارکے سواکچھ نہیں کیا اور آج آصف زرداری سندھ کے عوام کیلئے آسیب بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور والے خوش قسمت ہیں کہ یہاں دن رات کام ہو رہا ہے۔