مشال کا قاتل نام نہادعدم تشددکے پیروکاروں لوگ ہیں،مقتول بھی انہی کا طالب علم،جائے وقوعہ بھی لبرل سیکولریونیورسٹی ‘ ہدف تنقید ایک بارپھردینی جماعتیں،منبر ومحراب ہیںاب یہ زیادتی مزید برداشت نہیں ہوگی، عوامی نیشنل پارٹی کا بیان

اتوار 16 اپریل 2017 21:30

مشال کا قاتل نام نہادعدم تشددکے پیروکاروں لوگ ہیں،مقتول بھی انہی کا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مشال قتل کیس میں مذہبی جماعت کو شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشال کا قاتل بھی نام نہادعدم تشددکے پیروکاروں کی پارٹی کے لوگ ہیں،مقتول بھی انہی کا طالب علم،جائے وقوعہ بھی لبرل سیکولریونیورسٹی جبکہ ہدف تنقید ایک بارپھردینی جماعتیں ،منبر ومحراب اور اسلام وپاکستان یہ زیادتی اب مزید برداشت نہیں ہوگی۔

عوامی نیشنل پارٹی کسی دوسرے پر الزام لگانے کے بجائے اپنے قاتل کوسامنے لے آئیں ۔ طالب علم مشال خان کوقتل کرنے والے سیکولر بے دین طبقات ہیں جس نے تعلیمی اداروں میں تشدد اور قتل وغارت گری شروع کر دی ہے نام نہاد عدم تشددکے فلسفہ اختیار کرنے والوں نے اب سرعام اعلانیہ تشدد کاراستہ کرکے تعلیمی اداروں کو تباہ کرناشروع کر دیا ہے مشال خان کے قتل پرمذہبی عناصر کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ اختیار کرنے والے ایف آئی آرمیں نامزد ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کے بجائے ایف آئی آر کا مقابلہ کریں اپنے ہی طالب علم کو قتل کرنے الزام دوسروں پر لگا نا ۔میڈیا وسیکولرقوتیں جذباتی ہوکر قاتلوں کا دفاع کرنے کے بجائے نام لیکر مہم چلائیں کہ سیاسی اختلاف پر ایک طالب علم کو قتل کیا گیا مذہبی لوگوں سے گملہ بھی ٹوٹ جائے تو میڈیا میں نام لیکر پرائم ٹائم میں پروگرامات ،ٹاک شوزچلائے جاتے ہیںمگر سیکولر بے دین لوگوں کی زیادتیوں وتشدد کے حوالے سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔

میڈیا اور سیکولر قوتیں ہر غلطی پر مجرم کے بجائے اسلام ودینی قوتوں کوموردالزام نہ ٹھرائے۔جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما عبدالمتین اخوند زادہ ، صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمدعاصم سنجرانی نے مغوی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن عبداللہ جان کے گھر اظہار ہمدردی کیلئے گیے انہوں نے عبداللہ جان کے بھائیوں ورشتہ داروں سے ملاقات کی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طورپر عبداللہ جان کی بازیابی کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں عبداللہ جان کے خاندان کرب وازیت اور پریشانی میں ہیں صرف تفل تسلیاں دینے کے بجائے عملی اقدامات اُٹھائے جائیں جماعت اسلامی عبداللہ جا ن کے مظلوم خاندان کیساتھ ہیں اور ہم ظلم وزیادتی کے خلاف ہر محاذ پر آوازبلند کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :