چمن ، قبائلی جرگے کے دوران تصادم میں 4افرادجاں بحق،5زخمی

اتوار 16 اپریل 2017 21:20

چمن ، قبائلی جرگے کے دوران تصادم میں 4افرادجاں بحق،5زخمی
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2017ء)چمن کے گلستان بازارمیں قبائلی جرگے کے دوران تصادم کے نتیجے میں 4افرادجاں بحق اور5زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویزذرائع کے مطابق اتوارکے روزچمن کے گلستان بازارمیں جرگہ جاری تھاجودوگروپوں کے درمیان خونی تنازعہ کے حل کیلئے بلایاگیاتھا،جرگے کے دوران دونوں گروپ مشتعل ہوگئے اورایک دوسرے پرفائرنگ کردی ۔فائرنگ سے 4افرادجاں بحق اور5زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق جاں بحق افرادمیں مقامی قبائلی رہنمالالہ خان بادیزئی کابیٹابھی شامل ہے ۔(یاسرعباسی)