سانحہ ولی خان یونیورسٹی قابل مذمت ہے ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں ، امیر حیدر ہوتی

اتوار 16 اپریل 2017 21:10

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2017ء) اے این پی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر و سابق صوبائی وزیر اعلی امیر حیدر خان ہو تی نے سانحہ عبدالولی خان یونیورسٹی مر دان کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی درسگاہوں میں زیر تعلیم نوجوان نسل و معاشرے میں صبر و بر داشت کا مادہ ختم ہونا نیک شگون نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے زیدہ ضلع صوابی میں یونیورسٹی کے مقتول طالب علم مشال خان کے والد محمد اقبال کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کے دوران کیا۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون اور عدلیہ موجود ہے اس لئے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں اگر کسی شخص نے بھی جرم کیا ہے تو اس کو سزا یا جزا دینا ہم لوگوں کا نہیں بلکہ عدالتوں کا کام ہو تا ہے‘کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بغیر ثبوت کسی کو قتل یا تشدد کرے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ باچا خان بابا کے عدم تشدد فلسفہ پر گامزن ہو کر صبر و تحمل اور بر داشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں

متعلقہ عنوان :