ریمنڈ ڈیوس اور کل بھوشن کا معاملہ الگ ہے ‘ریمنڈ ڈیوس جاسوسی کیلئے آیا کل بھوشن دہشت گردی میں ملوث ہیں ‘وفاقی وزیر خرم دستگیر خان

پاکستان میں فیصلے آئین وقانون اور قومی امنگوں کے مطابق ہی ہونگے اور کل بھوشن کو اس کے جرم کی سزاضرور ملے گی ،گفتگو

اتوار 16 اپریل 2017 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) وفاقی وزیر تجارت خر م دستگیر خان نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس اور کل بھوشن کا معاملہ الگ ہے ‘ریمنڈ ڈیوس جاسوسی کیلئے آیا کل بھوشن دہشت گردی میں ملوث ہیں‘ بھارت پر کسی صورت اعتبار نہیں کیا جاسکتا ‘اگر ٹر مپ کے چین کیساتھ معاملات خر اب ہوں گے تو امر یکہ کیلئے بھارت اہم ہوگا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میںو فاقی وزیر تجارت خر م دستگیر خان نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں جاسوسی کیلئے آیا مگر وہ یہاں دہشت گردی کیلئے نہیں آیا تھا مگر بھارتی جاسوسی کل بھوشن کا معاملہ ریمنڈ ڈیوس سے مختلف ہے اور کسی کو پاکستان میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر تجارت خر م دستگیر خان نے کہا کہ بھارت کا جو رویہ ہمارے سامنے ہیں اسکے مطابق بھارت پر اب کسی صورت اعتبار نہیں کیا جاسکتا اور پاکستان میں فیصلے آئین وقانون اور قومی امنگوں کے مطابق ہی ہوں گے اور کل بھوشن کو اس کے جرم کی سزاضرور ملے گی اور بھارت کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر کسی صورت اعتبار نہیں کیا جاسکتا ‘اگر ٹر مپ کے چین کیساتھ معاملات خر اب ہوں گے تو امر یکہ کیلئے بھارت اہم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :