انٹرنیشنل کرکٹ میں میچ فکسنگ کے واقعات میں آئے روز اضافہ

فکسنگ کا زیادہ رجحان لیگز ٹورنامنٹس میں ہے،آئی پی ایل میں جوئے کی کہانی ہر زبان زد عام ہے

اتوار 16 اپریل 2017 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ میں میچ فکسنگ کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ فکسنگ کا زیادہ رجحان لیگز ٹورنامنٹس میں دیکھنے میں آرہا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں جوئے کی کہانی ہر زبان زد عام ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ا پنے فن سے اپنا اور ملک کا نام روشن کرنے والے پاکستانیوں نے جہاں دیگر ہر جگہ مقام بنایا وہاں فکسنگ کے معاملے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں سامنے آنے والی کہانی میں پی ایس ایل میں شرجیل خان ‘ شاہ زیب حسن‘ محمدعرفان اور ناصر جمشید پر اس جرم میں ملوث ہونے کی پاداش میں سزائیں سنائی جاچکی ہیں دنیائے کرکٹ میں اس سے قبل قابل فخر کھلاڑیوں کے نام فکسنگ میں سامنے آئے اور نتیجتاً انہیں اپنے کیریئر سے ہاتھ دھونا پڑے جن میں آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن اور مارک وا‘ پاکستانی سلیم ملک ‘ بھارتی اظہر الدین ‘ مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رانا اور دیگر شامل رہے ہیں ناقدین کے مطابق 2010 ء اور اس سے قبل اس دھندے میں ملوث کرکٹرز کو عبرت ناک سزائیں دی جاتیں تو آج نئے واقعات میں دن بدن اضافہ نہ ہوتا۔ (توصیف)

متعلقہ عنوان :