ملک بھر میں موسم گر ما کا آغاز، ائیر کنڈیشنرزکی قیمتوں میں 3سے چار ہزار روپے مزید اضافے کاامکان

اتوار 16 اپریل 2017 19:50

ملک بھر میں موسم گر ما کا آغاز، ائیر کنڈیشنرزکی قیمتوں میں 3سے چار ہزار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2017ء) ملک بھر میں موسم گر ما شروع ہوتے ہی ائیر کنڈیشنرز کی قیمتوں میں 3سے چار ہزار روپے مزید اضافے کاامکان میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیر کنڈیشنرزکی صنعت سے وابستہ بزنس مین کمیونٹی کا اس حوالے سے کہناہے کہ آنے والوں دنوں میں اے سی کی قیمتوں میںمزید اضافہ ہوگا کیونکہ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو اہے لاہو ر ہاشو سنٹر کے مطابق اے سی کی قیمتوں میں اضافہ صنعت کاروں کی جانب سے کیا گیا ہے مارکیٹ میں موجود ڈیلر زکا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہم نے بھی چار پیسے بچانے ہیں کراچی الیکڑانک ڈیلر زایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کا اس حوالے سے کہناتھا کہ اے سی کی قیمتوں میں 2ہزار روپے اضافہ میں ڈیلرز کا کوئی عمل دخل نہیں آنے والے دنوں میں جب درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈتک جائے گا تو اے سی کی ڈیمانڈ میں بھی تیزی سے اضافہ ہوگارمضان کی آمد اور مئی کے تیسر ے ہفتے میں ائیر کنڈیشنزز کی مانگ میں اضافہ متوقع ہے ان کا مذید کہناتھا کہ ابھی تک کافی ڈیلرز کے پاس بڑی تعداد میں سٹاک موجود ہے لیکن مئی اور جولائی کی سیل میں گرمی کی شدت اثر انداز ہوگی 2015میں مارکیٹ میں اے سی کا سٹال موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے لالچی ڈیلرز نے من مانے دام شہریوں سے وصول کئے لاہور سے تعلق رکھنے والے صنعت کار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی تک میری یا کسی اور کمپنی نے اے سی کی قیمتوں میں ابھی تک کوئی اضافہ نہیں کیا لیکن کراچی میں گزشتہ پانچ روز کے دوران اے سی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو اہے کیونکہ گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی کسٹمرز نے مارکیٹ کا رخ کیا ہے اس کا مذید کہناتھا کہ ان کی کمپنی نے 2016میں ڈیڑھ ٹن اے سی کی قیمت میں دس ہزار روپے کمی کے ساتھ 69ہزار میں فروخت کیا ہم نے آئندہ چند روز میں ڈیمانڈ میں اضافے کے پیش نظر پروڈکشن میں اضافہ کیا ہے اپریل سے جولائی تک ائیر کندیشنرز کی ڈیمانڈ ہوتیں ہیں کمپنی حکام کے مطابق گرمی کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود ائیر کنڈیشنرز کی ڈیمانڈ میں اضافہ خوش آئند ہے 2012اور 013میں ائرکیڈ یشنرز کی پروڈکشن کی نسبت ابھی تک ڈیمانڈمیں اضافہ ہوا ہے اگر تین چار سال قبل اے سی کی پروڈکشن 278,480یونٹ تھی اب اس کی پروڈکشن بڑھ کر 388,509تک پہنچ چکی ہے (وحید ڈوگر

متعلقہ عنوان :