یورپ میں بھی ’’مسواک‘‘ کی مقبولیت بڑھنے لگی

کمپنی مسواک کو صاف کرکے پلاسٹک کی تھیلی اور ٹیوب میں فروخت کررہی ہی،ْ قیمت پانچ ڈالر رکھی گئی ہے ،ْ رپورٹ

اتوار 16 اپریل 2017 19:40

یورپ میں بھی ’’مسواک‘‘ کی مقبولیت بڑھنے لگی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2017ء) قدرتی ٹوتھ برش ’را برش‘ کو یورپ میں بھی فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔برطانیہ کی یونی نامی کمپنی نے ’را‘ مسواک کو فروخت کیلئے پیش کیا ہے جس کی قیمت 5 ڈالر رکھی گئی ہے ،ْکمپنی مسواک کو صاف کرکے انہیں پلاسٹک کی تھیلی اور ٹیوب میں فروخت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ممالک، پاک و ہند اور افریقی ممالک میں مسواک کے درخت کی شاخوں کو بطور مسواک استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی قیمت بھی انتہائی کم ہوتی ہے۔اگرچہ یورپ میں متعارف کرائی گئی مسواک کی قیمت ذیادہ رکھی گئی ہے تاہم اس کے باوجود لوگ اسے دھڑا دھڑ خرید رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :