شاہ رخ کا باتھ روم میں چھپ کر رونے کا اعتراف

کامیابی اور ناکامی دونوں عارضی ہیں ،ْ ہمیں حقیقت پسند ہوکر آگے بڑھتے رہنا چاہیے ،ْگفتگو

اتوار 16 اپریل 2017 19:40

شاہ رخ کا باتھ روم میں چھپ کر رونے کا اعتراف
سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2017ء)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلموں کی ناکامی پر خود کو باتھ روم میں بند کرکے چھپ کر رونے کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شریک ہیں جہاں انہوں نے ہالی ووڈ فلمساز بریٹ ریٹنر کے ساتھ ایک سیشن میں حصہ لیا اور دونوں نے بڑی انڈسٹری کے تعلقات پر بات کی جبکہ اس دوران شاہ رخ خان نے اپنی فلموں کی ناکامی پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رونے کا بھی اعتراف کیا۔

شاہ رخ خان نے کہاکہ میں ایک اداکار ہوں اور جب میری فلمیں ناکام ہوجاتی ہیں تو میں خود کو باتھ روم میں بند کرکے چھپ کر روتا ہوں جبکہ یہ عمل مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی دونوں عارضی ہیں اسی لیے ہمیں حقیقت پسند ہوکر آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔