ہماری درسگاہوں میں مذہب کے نام پر تشدد کی لہر آگئی تو یہ سب کچھ بہا کر لے جائے گی ،ْوزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان کسی مذہب یا فرقے کی ملکیت نہیں ،ْ پاکستان پاکستانیوں کا وطن ہے ،ْ نبی کریمؐکی تعلیمات پرعمل نہ ہونے کی صورت میں تباہی مقدر ہو گی ،ْخطاب

اتوار 16 اپریل 2017 18:30

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2017ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ مذہب کو ذاتی مفادات کی خاطر استعمال کیا جا رہا ہے اور اگر ہماری درسگاہوں میں مذہب کے نام پر تشدد کی لہر آگئی تو یہ سب کچھ بہا کر لے جائے گی۔گجرات یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ مغرب ہم کو انتہاپسند کہتا ہے جب کہ دہشت گردی کا فلسفہ کچھ اور ہے ،ْ پاکستان کسی مذہب یا فرقے کی ملکیت نہیں بلکہ پاکستان پاکستانیوں کا وطن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذہب کو ذاتی مفادات کی خاطر استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ ہماری درسگاہوں میں اگر مذہب کے نام پر تشدد کی لہر آ گئی تو یہ سب کچھ بہا کر ساتھ لے جائے گی۔خواجہ آصف نے کہاکہ نبی کریمؐکی تعلیمات پرعمل نہ ہونے کی صورت میں تباہی مقدر ہو گی، محبتوں کو نفرتوں میں بدلنے والا شخص نبی کریمؐکی تعلیمات کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ ہمارے ہم وطن بھائی ہیں جب کہ ہمیں نفرتوں کا مقابلہ تعلیم، پیار اور محبت سے کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :