بھارت نے پاکستان سے کلبھوشن کو سنائی جانے والی سزا کے فیصلے اورچار ج شیٹ کی تصدیق شدہ نقل مانگ لی

پاکستان نے کلبھوشن کو سنائی جانے والی سزا کے فیصلے اورچار ج شیٹ کی تصدیق شدہ نقل فراہم کرنے سے متعلق ہمارے مطالبے کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے ،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ گوپال بگلے

اتوار 16 اپریل 2017 16:50

بھارت نے پاکستان سے کلبھوشن کو سنائی جانے والی سزا کے فیصلے اورچار ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان سے کلبھوشن یادو کو فوجی عدالت سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے اورچار ج شیٹ کی تصدیق شدہ نقل فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاہم پاکستان نے اس حوالے سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی وزارت خارجہ سے کلبھوشن یادو کو سنائی جانے والی سزا کے فیصلے اور چار ج شیٹ کی تصدیق شدہ نقل فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاہم پاکستان نے تاحال اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بامبے والے نے جمعہ کو پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کرکے کلبھوشن یادو کی سزا کے فیصلے اور چارج شیٹ کی مصدقہ کاپی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :