وہاڑی کے قریب گاڑی درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق

اتوار 16 اپریل 2017 13:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2017ء) وہاڑی کے قریب گاڑی درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق وہاڑی کے علاقے ساہوکا کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :