دنیا کی معمر ترین خاتون اور انیسویں صدی میں پیدا ہونے والی آخری شخصیت 117 سال کی عمر میں چل بسیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 15 اپریل 2017 23:53

دنیا کی معمر ترین خاتون اور انیسویں صدی  میں پیدا ہونے والی آخری   شخصیت ..

دنیا کی  معمر ترین خاتون 117 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ایما مورانو کے بارے میں خیال ہے کہ وہ انیسویں صدی میں پیدا ہونے والی آخری شخصیت تھیں۔انہوں نے شمالی اٹلی میں واقع اپنے گھر پر وفات پائی۔ایمامورانو کا کہنا تھا کہ اس کی لمبی زندگی کا راز ہر روز دو کچے انڈے کھانا ہے۔
جس وقت ٹائی ٹینک جہاز ڈوبا اس وقت ایما مورانو کی عمر 12 سال تھی۔

زندگی کے آخری ایام میں اُن کا زیادہ تر وقت سونے اور بہت کم وقت بات کرنے میں گزرتا تھا۔

(جاری ہے)

زندگی کے آخری ایام تک بھی وہ اپنی مخصوص خوراک یعنی 2 کچے انڈے اور بسکٹ کھاتی رہیں۔
ایما مورانو 29 نومبر 1899 کو پیدا ہوئیں تھی۔  وہ ایک کمرے کے  چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتی تھیں۔ انہوں نے فاسشٹ دور میں اپنے شوہر کو چھوڑ دیا تھا۔ اس دور میں عورتوں کو بہت حقیر سمجھا جاتا تھا۔ایما مورانو خود کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھتی تھیں۔ وہ ایک فیکٹری میں کام کرکے جیوٹ کے تھیلے بناتی تھیں اور اس کے بعد ایک ہوٹل میں کام کرتی تھیں۔
ڈاکٹروں نے کئی بار انہیں کچے انڈے کھانے سے منع کیا مگر انہوں نے ڈاکٹروں کی اس ہدایت پر کبھی عمل نہیں کیا۔

دنیا کی معمر ترین خاتون اور انیسویں صدی  میں پیدا ہونے والی آخری   شخصیت ..

متعلقہ عنوان :