بلی کو آفس میں رکھنا ہے یا نہیں؟ پورا گاؤں دو حصوں میں بٹ گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 15 اپریل 2017 23:52

بلی کو آفس میں رکھنا ہے یا نہیں؟ پورا گاؤں دو حصوں میں بٹ گیا
گلوسٹرشائر کا ایک چھوٹا ساگاؤں ایک عجیب و غریب مسئلے سے دوچار ہو کر دو حصوں حصوں میں  بٹ گیا ہے۔گاؤں کے لوگوں کا مسئلہ ہے کہ ٹاون کونسل کے دفتر میں بلی رکھی جائے یا نہیں؟
آدھے لوگوں کو خیال ہے کہ بلی رکھی جانی چاہیے جبکہ آدھے لوگ اس کے مخالف ہیں۔ٹیوکسیبری ٹاؤن کونسل غور کر رہی ہے کہ  صرف اس ایک مسئلے کو حل کرنے کے لیے خصوصی پینل مقرر کیا جائے۔

(جاری ہے)

پینل فیصلہ کرے گا کہ مسی نام  کی بلی آفس میں رہے گی یا نہیں۔مسی پچھلے گرما سے آفس میں وقتاً فوقتاً آ رہی ہے۔ آفس میں کام کرنے والے اس کے ساتھ ٹائم گزار کر کافی خوش ہوتے ہیں۔ یہ مسئلہ اتنا زیادہ بڑھا ہوا ہے کہ اسے چرچ کی میٹنگ میں بھی ڈسکس کیا جائے گا۔
بلی کو آفس میں رکھنے والوں کا موقف  ہے کہ سابق ٹاؤن کلرک اور سابق میئر آفس آتے ہوئے اپنے کتے ساتھ لاتے تھے تو انہیں بلی رکھنے کی اجازت کیوں نہیں ہے؟