حیدرآباد کی لاپتہ طالبہ نورین کے شام جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اپریل 2017 23:20

حیدرآباد کی لاپتہ طالبہ نورین کے شام جانے کا انکشاف
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2017ء) حیدرآباد کی لاپتہ طالبہ نورین کے شام جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک خبر سامنے آئی جس کے مطابق حیدرآباد سے لاپتہ ہونے والی طالبہ نورین لاہور سے مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کچھ مزید تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نورین شام کا سفر کر چکی ہے اور 6 روز قبل ہی پاکستان واپس آئی تھی۔ نورین جس شخص کیساتھ لاہور میں رہائش پذیر تھی وہ ایسٹر کے تہوار کے موقع پر دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ نورین اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔

متعلقہ عنوان :