کراچی، فیکٹری ایریا سے گزشتہ رات گرفتار دہشت گرد کی مبینہ ساتھی کا سراغ مل گیا

نورین لغاری نامی خاتون دو ماہ شام میں داعش کے ساتھ گزارنے کے بعد چند روز قبل پاکستان آئی تھی ، حساس اداروں نے تحقیقات کے لئے حیدر آباد پولیس سے رابطہ کر لیا

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:44

کراچی، فیکٹری ایریا سے گزشتہ رات گرفتار دہشت گرد کی مبینہ ساتھی کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اپریل2017ء) فیکٹری ایریا سے گزشتہ رات گرفتار دہشت گرد کی مبینہ ساتھی کا سراغ مل گیا ، نورین لغاری نامی خاتون دو ماہ شام میں داعش کے ساتھ گزارنے کے بعد چند روز قبل پاکستان آئی تھی ، حساس اداروں نے تحقیقات کے لئے حیدر آباد پولیس سے رابطہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا سے گزشتہ رات گرفتار دہشت گرد کی مبینہ ساتھی کا سراغ مل گیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار خاتون نورین لغاری حیدر آباد سندھ کی رہائشی ہے ۔ جائے وقوعہ سے نورین کا کالج کارڈ اور والد عبدالجبار کے شناختی کارڈ کی کاپی ملی ۔ جائے وقوعہ سے نورین کے والد عبدالجبار کا خط بھی ملا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے مزید تحقیقات کے لئے حیدر آباد پولیس سے رابطہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق نورین نے دو ماہ شام میں داعش کے ساتھ گزارے ۔ نورین چھ روز قبل ہی پاکستان آئی تھی ۔