ملاکنڈ‘ہمیں سوشل میڈیا اور اخبارات میں بدنام کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ لا ل محمد

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:38

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء) پیتائو باغ کلے تھانہ سخاکوٹ کے رہائشی لال محمد ولد نظر محمد اور حیات محمد ولد لال محمد نے پریس نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا اور اخبارات میں بدنام کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ہماری ذاتی دشمنی ہے لیکن چند افراد ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈے کرکے ذاتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دو سال قبل میرے بیٹے سجاد خان کو قتل کیا گیا جو کہ ملاکنڈ لیویز کا اہلکار بھی تھا لیکن تا حال شہدا ء پیکج سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ہماری ذاتی دشمنی ہے اس لئے چند افراد اخبارات اور فیس بک کے ذریعے ہمیں بد نام کرنے پر تُلے ہوئے ہیں اورغلط بیانی کرکے اورہمیں اشتہاری کہہ کر گمنام طریقے سے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈے کر رہے ہیں حالانکہ ہمارا جرائم سے دور کا واسطہ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاکے ذریعے ہمیں بے جا بدنام اور تنگ کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے اور حکومت اس کا نوٹس لے ۔

متعلقہ عنوان :