کوہاٹ ‘ موٹر کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ‘پانچ سمگلر گرفتار

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:37

کوہاٹ ‘ موٹر کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ‘پانچ ..
کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب تلاشی کے دوران موٹر کار سے منشیات برآمدکرکے پانچ قبائلی سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ جاوید اقبال کی خصوسی ہدایت پر منشیات فروشی اور سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے تناظر میںایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر امجد حسین نے ہفتہ کے روزپولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا کہ اس اثناء میں خیبر ایجنسی سے بنوں جانے والی کارکی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 14کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوارپانچ قبائلی سمگلروں نوید خان ولد شمروز خان،محمد ادریس ولد لعل میر خان،محمد ایوب ولد بہادر خان،امیر نواز ولد لاچی خان اور نعمت اللہ ولد اصل وزیر ساکنان کھجوری باڑا خیبر ایجنسی کو حراست میں لے کر تھانہ محمد ریاض شہید منتقل کردیا جہاں انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بھاری مقدار میں منشیات علاقہ غیر خیبر ایجنسی سے بنوں اور بعد ازاں سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں کو سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :