کوہاٹ‘ مرئی چیک پوسٹ پر سمگلر گرفتار‘ چرس برآمد

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:37

کوہاٹ‘ مرئی چیک پوسٹ پر سمگلر گرفتار‘ چرس برآمد
کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء) کوہاٹ مرئی چیک پوسٹ پرپولیس نے موٹر سائیکل کے ذریعے بھاری مقدار میںچرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منشیات کی سمگلنگ کے تدارک کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ استرزئی محمدافضل اعوان نے کوہاٹ کو قبائلی علاقہ اورکزئی سے ملانے والی شاہراہ پر علاقہ مرئی کے قریب قائم چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران علاقہ غیر اورکزئی ایجنسی سے کوہاٹ شہر آنے والی ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک لیا گیا۔

پولیس نے دوران تلاشی موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کیا۔پولیس نے ملزم غدیر علی ولد لاجبر سکنہ تیراہ اورکزئی ایجنسی کوتھانہ استرزئی منتقل کردیا جہاں اسکے خلاف منشیات سمگل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ۔