وزیر اعلیٰ کی انسداد دہشتگردی فورس کے شہید انسپکٹر فداحسین کی رہائشگاہ سمندری آمد،شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت‘وزیراعلیٰ کاشہید کے بیٹے کو سب انسپکٹر بھرتی کرنے کا اعلان، اہلخانہ کوڈیڑھ کروڑ روپے کی مالی امداد کاچیک دیا‘ہمیں ملک کی خاطر قربانیاں دینے والے شہید انسپکٹر فداحسین جیسے سپوتوں پر فخر ہے‘ شہبازشریف

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:35

وزیر اعلیٰ کی انسداد دہشتگردی فورس کے شہید انسپکٹر فداحسین کی رہائشگاہ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف انسداد دہشت گردی فورس کے شہید انسپکٹر فداحسین کی رہائش گاہ سمندری گئے اور شہید انسپکٹر کی عظیم قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے شہید انسپکٹر فدا حسین کے بیٹے کو سب انسپکٹر بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہیدکے اہلخانہ کوڈیڑھ کروڑ روپے کی مالی امداد کاچیک بھی دیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہید کے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شہید کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی اورشہید کے خاندان اوران کے بچوں کی ہر طرح کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔بچوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت بھی دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ ہمیںپاکستان کی خاطر قربانیاں دینے والے شہید انسپکٹر فداحسین جیسے سپوتوں پر فخر ہے ۔شہید فداحسین نے وطن پر جان نچھاور کی ہے ۔

پاک دھرتی کی مٹی شہید فداحسین جیسے بہادرپولیس اہلکاروںکی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ وزیراعلیٰ نے شہید انسپکٹر فدا حسین کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی فورس پنجاب کے انسپکٹر فداحسین 5مارچ کو ساہیوال میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :