شہداء زہری کی قربانیاں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی امن کے قیام میں سرخیل ثابت ہوئی ہیں،میرسرفراز بگٹی

ہم اپنے شہداء کو مشعل راہ بنا کر ترقی خوشحالی کی جدوجہد جاری رکھیں گے،صوبائی وزیرداخلہ

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:33

شہداء زہری کی قربانیاں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی امن کے قیام میں سرخیل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہداء زہری کی قربانیاں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی امن کے قیام میں سرخیل ثابت ہوئی ہیں جب تک بلوچستان کے پاس نوابزادہ میر سکندر زہری شہید جیسے ثبوت ہیں دشمن اس سرزمین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہدائے زہری کی قربانی بلوچستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں درج ہے دشمنوں نے نوابزادہ میر سکندر جیسے سپوت کو ہم سے چھین کر بلاشبہ ہمارے دلوں پر ضرب لگائی مگر نوابزادہ میرسکندر زہری نے اپنے خون کی قربانی دیکر دشمنوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کے جذبے کو جو حرارت بخشی آج اسی کی بدولت بلوچستان میں امن کے دشمن شکست فاش سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ شہدائے زہری کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ہم اپنے شہداء کو مشعل راہ بنا کر ترقی خوشحالی کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :