آصف علی زرداری کے 3 ساتھیوں کی گمشدگی پر ہم نے کسی ایجنسی پر الزام نہیں لگایا، قمرزمان کائرہ

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:31

آصف علی زرداری کے 3 ساتھیوں کی گمشدگی پر ہم نے کسی ایجنسی پر الزام نہیں ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے 3 ساتھیوں کی گمشدگی پر ہم نے کسی ایجنسی پر الزام نہیں لگایا ۔ ہمارے اس معاملے پر خدشات تھے۔ وزیر داخلہ پہلے بیان دے دیتے تو تلخی نہ بڑھتی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق 28گھنٹے میں عدالت کے سامنے پیش کرنا ہوتا، اس قانون پر عمل نہیں ہو رہا اور بد قسمتی سے قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے 3ساتھیوں کے اغواء پر ہم نے کسی ایجنسی پر الزام نہیں لگایا۔ وزیر داخلہ پہلے کہہ دیتے کہ یہ لوگ ایجنسیوں نے نہیں اٹھائے تو تلخی نہ بڑھتی ۔ ہمارے اس معاملے پر خدشات ہیں۔ اگر یہ لوگ کل کسی ادارے سے سامنے آئیں تو ہم ایف آئی آر میں کس کا نام درج کرائیں گی۔( علی)