کراچی، سندھ کابینہ کے وزرا مراد علی شاہ کی طرح فعال ہوجائیں، کہ وہ خود کوکابینہ سے الگ سمجھیں، بلاول بھٹو زرداری کی صوبائی وزراء کی وارننگ
ہفتہ 15 اپریل 2017 23:31
(جاری ہے)
اس سے قبل وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کو صوبائی کابینہ کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ کیا اورصوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بلاول بھٹو کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ کے وزرا اورمعاونین خصوصی سے کہاکہ مجھے نتائج دیں مراد علی شاھ جتنے سرگرم ہیں اتنے کابینہ کے اراکین نہیں ہیں انہوں نے خراب کارگردگی کے حامل بعض وزرا اورمعاونین خصوصی کواپنی کارگردگی بہتربنانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا۔
انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے جو خواب دیکھا تھا وہ ہم پورا کرکے دکھائیں گے ہم نے جمہوریت کی خاطر رائیونڈ نہیں بنایا بلکہ گڑھی خدابخش بھٹو بنایاجمہوریت کوبچانا ہے تو عوام کی خدمت کرنی ہوگی تخت لاہور اور تخت رائیونڈ کی بادشاہت اب نہیں چلے گی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اقتدار کا مقصد بادشاہت نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے پنجاب کے عوام باشعور ہیں وہ جمہو ریت کے ساتھ ہیں ،جمہوریت کوہم نے بچایا ہے ۔ ہمارا منشور ہی عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہم کسی کے ساتھ انصافی برداشت نہیں کریں گے ۔صوبوں کے حقوق غضب کرنے والے اپنا اب قبلہ درست کریں اقتدار کا مقصد بادشاہت نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ گڑھی خدابخش بھٹو جمہوریت کے ایک سنگ میل کا نام ہے انہوں نے سندھ کابینہ کے ارکان کوہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت کریں اورکارگردگی دکھائیں، نتائج دیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں انہوں نے وزیراعلی سندھ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مراد علی شاہ اب آپ کی کابینہ میں وہ رہے گا جو آپ کی طرح کام کرکے دکھائے گا ۔ انہوں نے سندھ کابینہ کے ارکان سے کہاکہ وہ اب عوام کے پاس جائیں اورتمام عوامی منصوبے وقت پر مکمل کرائیں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی کے ترقیاتی منصوبے دو ہزار اٹھارہ سے پہلے مکمل ہونے چاہیں گیس بجلی اور پانی کی قلت کے باعث مشکلات درپیش ہیں وفاقی حکومت کی سندھ کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔ اس موقع پروزیر اعلی سندھ نے دو ہزار سترہ اور اٹھارہ کے صوبائی بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بھی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔#متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.