راولپنڈی،بحریہ ٹائون فیز7میںپولیس چھاپہ، 14لاکھ روپے مالیت کی آئس ہیروئن کی 400گولیاں ،3کلو گرام چرس اور اسلحہ برآمد، 2ملزمان گرفتار

ملزمان کامبینہ سہولت کارٹیکسی ڈرائیور موقع سے فرار

ہفتہ 15 اپریل 2017 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) تھانہ روات پولیس نے بحریہ ٹائون فیز7میں چھاپہ مار کر 14لاکھ روپے مالیت کی آئس ہیروئن کی 400گولیاں ،3کلو گرام چرس اور اسلحہ برآمدکر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کامبینہ سہولت کارٹیکسی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھانہ روات پولیس کو اطلاع ملی تھی منشیات کے سمگلر بھاری مقدار میں منشیات لے کر آرہے ہیں جس یہاں مقامی تعلیمی اداروں میں سپلائی کی جائے گی جس پر تھانہ روات کے سب انسپکٹر سرمد ملک،الیاس ملک اور کانسٹیبل آصف جاوید پر مشتمل ٹیم نے بحریہ ٹائون فیز 7کی پارکنگ میں موجود راجہ خان اور صیاد خان کو قابو کر کے ہالینڈ سے امپورٹ شدہ بیئر بنانے والی کمپنی ہینی کین کی تیار کردہ400آئس ہیروئن کی گولیاں ،3کلو گرام چرس اور 1پستول30بور برآمد کر لیا جبکہ ملزمان کے لئے سہولت کار کا کام کرنے والا ان کا ساتھی ٹیکسی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس کے مطابق ہالینڈ اور ناروے سے سمگل ہو نے والی یہ گولیاں تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کو سپلائی کی جانی تھیں جبکہامکان ظاہر کیا گیا ہے کہ برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں میں فی گولی کی قیمت 3500روپے ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔