وہاڑی،ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک شخص گرفتار

ہفتہ 15 اپریل 2017 21:41

وہاڑی،ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک شخص گرفتار
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2017ء) پیپلزکالونی کے رہائشی محمد ارشد ارائیں کو ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت تھانہ صدر کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، 53/15-Lکے رہائشی عبدالرحمن بھٹی کو تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، چک نمبر 20ای بی میں عرفان وغیرہ گندم کی کٹائی میں مصروف تھے کہ حشمت علی سکنہ 220ای بی نے چار ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی جس سے بھگڈر مچ گئی تین افراد شدید زخمی ہوگئے ،تین نامعلوم افراد چک نمبر 198ای بی کے رہائشی محمد عرفان جھنڈ کے گھر کے دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے 3لاکھ 55ہزار روپے مالیت کا طلائی زیور چرا کر فرار ہوگئے، 63ڈبلیوبی کے عابد وقار نے 5لاکھ 25ہزار روپے ادھار لیے اور بوگس چیک تھما دیا جو مقررہ تاریخ پر کیش نہ ہوا تھانہ صدر کی پولیس نے مقدمات درج کرے تفتیش شروع کردی، تھانہ ٹھینگی کی حدود میں راشد نے تین ساتھیوں کے ہمراہ 89ڈبلیوبی کے رہائشی محمد اصغر کی درجنوں بکریاں مالیتی ایک لاکھ 20ہزار چرا لیں ،تھانہ سی آئی اے وہاڑی کے مقبول احمد گوجر نے دوران گشت پیر مراد کے ا فتخار ماچھی کو 196گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔