وہاڑی،10سکولوں کو شام کی کلاسز کیلئے اپ گریڈکرنے کاحکم جاری

فسٹ ٹائم تعلیم حاصل نہ کرسکنے والے نوجوان انقلابی تعلیمی پروگرام سے استفادہ حاصل کرکے پڑھا لکھا پنجاب کے خواب کی عملی تعبیر بن سکیں گے،ثاقب خورشید

ہفتہ 15 اپریل 2017 21:41

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے انکی درخواست پر 10 سکولوں کو شام کی کلاسز کیلئے اپ گریڈ کرتے ہوئے فوری طور پر کلاسز کے اجراء کا حکم جاری کردیا ہے مالی و گھریلو مشکلات کی وجہ سے فسٹ ٹائم تعلیم حاصل نہ کرسکنے والے نوجوان انقلابی تعلیمی پروگرام سے استفادہ حاصل کرکے پڑھا لکھا پنجاب کے خواب کی عملی تعبیر بن سکیں گے حکومت سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہوکر ملک کی اجتماعی ترقی اور بلا تمیز عوام کی بھرپور خدمت کیلئے موثر اقدامات اٹھارہی ہے ان خیالات کا اظہار میاں ثاقب خورشید نے گزشتہ روز لاہور سے وہاڑی واپس پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسلز چودھری اطہر اقبال، چودھری صفدر گوجر، چودھری جواد مسعود گھمن، چودھری افضال یوسف، حاجی محمد سلیم بھارہ، چودھری شفیق الرحمن کمبوہ، سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں آصف خورشید، ملک کریم لنگڑیال، چودھری عابد، محمد یار بلوچ، پرویز قریشی، میاں وحید الرحمن ودیگر موجود تھے میاں ثاقب خورشید نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز و بوائز مڈل سکول 5ڈبلیوبی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 75ڈبلیوبی، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول 34ڈبلیوبی، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول 18ڈبلیوبی، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول 45ڈبلیوبی، گورنمنٹ مڈل سکول 212ای بی کو ہائی کلاسز ،گورنمنٹ پرائمری سکول 30ڈبلیوبی، گورنمنٹ پرائمرسکول 32ڈبلیوبی کو مڈل لیول تک اپ گریڈ کردیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مخالف الزام تراشی اور بیان باز ی کی سیاست میں اپنا اورقوم کا وقت ضائع کررہے ہیں جبکہ لیگی قائدین دن رات عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں سکولوں کی اپ گریڈیشن سے شہر اور دیہاتی عوام میں خوشی کی لہر دور اٹھی ہے۔

متعلقہ عنوان :