پاناماکیس میں کچھ نہیں،نوازشریف ہی وزیراعظم رہیں گے،سردارایازصادق

پیرکوکوشش ہوگی کہ رضاربانی کومناکرایوان میں لےجاؤں،کلبھوشن کورعایت نہ دینے پرتمام جماعتیں متفق ہیں،کرنل (ر)حبیب اللہ کومنصوبہ بندی کےتحت اغواء کیاگیاہے۔اسپیکرقومی اسمبلی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 اپریل 2017 16:39

پاناماکیس میں کچھ نہیں،نوازشریف ہی وزیراعظم رہیں گے،سردارایازصادق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اپریل2017ء) : اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے واضح کیاہے کہ پاناماکیس میں کچھ نہیں ہے،نوازشریف ہی وزیراعظم رہیں گے،پیرکوکوشش ہوگی کہ رضاربانی کومناکرایوان میں لے جاؤں ۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ سے آج بات ہوئی ہے۔پیرکواسلام آبادمیں سیدھارضاربانی کے گھرجاؤں گا۔

(جاری ہے)

تاکہ رضاربانی استعفیٰ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ پاناماکیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔وزیراعظم کی تبدیلی کی خبرصرف خوش فہمی ہے۔وزیراعظم کاعہدہ ان کے پاس ہی رہے گا۔اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ کلبھوشن کورعایت نہ دینے پرتمام جماعتیں متفق ہیں۔بھارت نے بھی مان لیاہے کہ کلبھوشن ان کاجاسوس ہے۔سردارایازنے کہا کہ کرنل (ر)حبیب اللہ کومنصوبہ بندی کے تحت اغواء کیاگیاہے۔