وکی لیکس ایک جارح خفیہ سروس ہے ، سی آئی اے

ہفتہ 15 اپریل 2017 16:21

وکی لیکس ایک جارح خفیہ سروس ہے ، سی آئی اے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے خفیہ راز افشا کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کو ایک ’جارح خفیہ سروس‘ قرار دیا ہے۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وکی لیکس آمروں کے ساتھ مل کر جمہوری ممالک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پومپیو کے مطابق وکی لیکس جمہوریت مخالف اقوام کے تعاون سے عموماً امریکا کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ وکی لیکس نے گزشتہ ماہ ایسی خفیہ دستاویزات جاری کی تھیں جن میں یہ باتیں بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ امریکی خفیہ ادارے کس طرح موبائل فون اور دیگر الیکٹرونک آلات کے ذریعے عام لوگوں کی جاسوسی کر رہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :