وزیر اعظم نواز شریف کا عبد الولی خان یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل پر اظہار افسوس

کوئی باپ اس خوف سے اپنے بچے کو تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کی لاش واپس آئے گی ۔ نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اپریل 2017 15:44

وزیر اعظم نواز شریف کا عبد الولی خان یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2017ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشعال خان کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مردان یونیورسٹی واقعہ پر افسردہ ہوں۔ مشتعل ہجوم کی جانب سے طالبعلم کو قتل کیے جانے کے واقعہ پر بے حد افسوس ہوا۔ ریاست قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

قتل کے ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے پیغام دیا کہ کوئی بھی باپ اپنے بچے کو اس خوف سے تعلیم سے محروم نہ رکھے کہ اس کی لاش واپس آئے گی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم برداشت اور قانون کی حکمرانی کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے قتل کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ اس جرم کی مذمت میں پوری قوم متحد ہو۔یاد رہے کہ عبد الولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم مشعال خان کے بہیمانہ قتل نے ملک کی عوام سمیت سیاستدانوں کو بھی جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :