کراچی : عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اپریل 2017 14:14

کراچی : عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2017ء) : کراچی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشتگردوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت میں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت اور ای سی ایل سے نام نکالنے درخواست دائر کر رکھی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ۔ عدالت کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لیئے دو ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے ڈاکٹر عاصم حسین کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب میں دو ریفرنسز دائر ہیں، جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی ڈاکٹر عاصم حسین کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔

لہٰذا پاسپورٹ کی واپسی کے لیے ڈاکٹر عاصم کو سندھ ہائیکورٹ اور احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر عاصم حسین احتساب عدالت اور سندھ ہائیکورٹ کی اجازت کے بعد ہی بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ اے ٹی سی کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو دو ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین وطن واپسی پر دوبارہ اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :