کلبھوشن یادیو کیپ پھانسی ، پاکستان نے بھارتی مداخلت کا نیا ڈوزئیر تیار کر لیا

ڈوزئیر میں بھارتی مداخلت کے مزید ثبوت، کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان اور عدالتی بیانات شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اپریل 2017 13:23

کلبھوشن یادیو کیپ پھانسی ، پاکستان نے بھارتی مداخلت کا نیا ڈوزئیر تیار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2017ء) : کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کی سزا سنائے جانے کے بعد بھارت نے اس سزا پر خوب واویلا کیا ور عالمی برادری میں پاکستان کو بدنام کرنے کی تاحال بھر پور کوشش کر رہا ہے۔ تاہم اب پاکستان نے ملک میں بھارتی مداخلت کا ایک نیا ڈوزئیر تیار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے تیار کردہ ڈوزئیر میں ملک میں بھارتی مداخلت کے مزید شواہد شامل کیے گئے ہیں جنہیں پیش کر کے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کیا جائے گا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کے خلاف محض پراپیگنڈہ کر رہا ہے جسے پاکستان مسترد کرتا ہے ۔

ڈوزئیرمیں کلبھوشن کا اعترافی بیان، کورٹ مارشل جنرل ے فیصلے کی مصدقہ کاپی ، کلبھوشن کی اساتھیوں سمیت پاکستان میں سرگرمیوں کی ٹائم لائن ، دہشتگردی کی کارروائیوں، کلبھوشن کی نشاندہی پر گرفتاریوں ،کلبھوشن کی معاونت سے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات، کلبھوشن یادیو کی عدالتی کارروائیوں کی ٹائم لائن اور کلبھوشن یادیو کے عدالتی بیانات شامل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیا تیار کردہ ڈوزئیر سلامتی کونسل کے مستقل ممبران ، پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں، عالمی برادری اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھی بھجوایا جائے گا۔ اس ڈوزئیر کو عالمی برادری کے سامنے پیش کر کے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :