Live Updates

مردان یونیورسٹی واقعہ، عمران خان کی شدید مذمت

میں آئی جی کے پی کے کے ساتھ رابطے میں ہوں، ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔ عمران خان کا ٹویٹر پر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 اپریل 2017 11:21

مردان یونیورسٹی واقعہ، عمران خان کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اپریل 2017ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے مردان یونیورسٹی میں طالبعلم کو جلائے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں مردان یونیورسٹی میں طالبعلم پر تشدد اور جلائے جانے کے معاملے پر آئی جی خیبر پختونخواہ کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کسی بھی معاملے پر جنگل کا قانون غالب نہیں آئے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :