حکومت نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا فیصلہ کیا ، مشرقی و مغربی سرحد پر دہشت گردی کی سرپرستی ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہے، پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کے آگے بند باندھا ہوا ہے،ہماری دو لاکھ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے،یہ جنگ آخری دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی،2018 کے انتخابات سے قبل 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی،سیالکوٹ لاہور موٹروے وزیراعظم نواز شریف کی سیالکوٹیوں سے محبت کا ثبوت ہے

وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعہ 14 اپریل 2017 23:58

حکومت نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا فیصلہ کیا ، مشرقی و مغربی ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا فیصلہ کیا ہے ، مشرقی و مغربی سرحد پر دہشت گردی کی سرپرستی ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہے، پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کے آگے بند باندھا ہوا ہے،ہماری دو لاکھ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے،یہ جنگ آخری دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی،2018 کے انتخابات سے قبل 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی،سیالکوٹ لاہور موٹروے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سیالکوٹیوں سے محبت کا ثبوت ہے۔

وہ جمعہ کو سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ23مارچ 2018ء کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف مکمل موٹروے کا افتتاح کرینگے پاکستان کی بہترین پانچ یونیورسٹیاں کا قیام اسی سال سیالکوٹ میںہو جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اپنے دو ر میں کہتا تھا کہ نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیگا،پانامہ کیس عوام کا کوئی ایشو نہیں ہے۔

طوطا فال نکالنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کے ووٹروں کے حلقوں میں 70فیصد ووٹ کاسٹ ہوتا ہے۔ نواز شریف کے ووٹوں کی محبت پاکستان سے محبت ہے۔ وقت ثابت کریگا کہ نوا زشریف کا پاکستانی عوام سے رشتہ لازوال ہے چار سال میں ثابت کیا ہے کہ مشکلات کے باوجود ہم نے ایک سمت کا تعین کیا اور پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بنے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کے آگے بند باندھا ہوا ہے،دشمن ایک ہی ہے۔