سپریم کورٹ ، آئندہ عدالتی ہفتہ میں اہم مقدمات کی سماعت کیلئے دو شریعت ایپلٹ بینچز سمیت پانچ معمول کے بینچ تشکیل

جمعہ 14 اپریل 2017 23:53

سپریم کورٹ ، آئندہ  عدالتی ہفتہ میں اہم مقدمات کی سماعت کیلئے دو شریعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) سپریم کورٹ نے آئندہ پیر ( 17اپریل)سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ میں اہم مقدمات کی سماعت کیلئے دو شریعت ایپلٹ بینچز سمیت پانچ معمول کے بینچ تشکیل دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق عدالت عظمی کا پہلا بینچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر 2کے ممبران میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسی شامل ہیں،بینچ نمبر تین جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس مقبول باقراور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے جبکہ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس سجاد علی شاہ بینچ نمبر چارکے ممبران ہیں پانچواں بینچ جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے، پہلاشریعت ایپلٹ بینچ جسٹس مشیر عالم،جسٹس سردار طارق مسعوداورجسٹس ڈاکٹرمحمد خالد مسعود پر مشتمل ہے ، دوسرا شریعت ایپلٹ بینچ جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس ڈاکٹرمحمد الغزالی پر مشتمل ہے۔

ن

متعلقہ عنوان :