وزیراعظم نوازشریف سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،مسلم لیگ ن کے کا میاب جلسوں سے سندھ کے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے،ڈاکٹر آصف کرمانی

جمعہ 14 اپریل 2017 23:50

وزیراعظم نوازشریف سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،مسلم لیگ ن کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، سندھ کے لوگ کچرا پارٹی کی لوٹ مار سے عاجز آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے سندھ کے کا میاب جلسوں سے سندھ کے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ جیکب آباد کے جلسے میں عوام کے نعرے سندھ کے حکمرانوں کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف 2018ء کے الیکشن کے بعد انشاء اللہ پھر وزیراعظم ہونگے۔