چیئرمین سینٹ سے سینیٹر اعظم سواتی اور شبلی فراز کی ملاقات

چیئرمین سینٹ سے اظہاریکجہتی اورمؤقف کی مکمل تائید کی

جمعہ 14 اپریل 2017 23:36

چیئرمین سینٹ سے سینیٹر اعظم سواتی اور شبلی فراز کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء)چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینٹراعظم سواتی اورشبلی فرازنے ملاقات کی ،چیئرمین سینٹ سے اظہاریکجہتی اورمؤقف کی مکمل تائیدکی ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینیٹراعظم سواتی اورشبلی فرازنے عمران خان کی ہدایت پرجمعہ کے روزاسلام آبادمیں چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی سے ملاقات کیلئے ان کے گھرگئے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینیٹرزنے چیئرمین سینٹ سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ان کے مؤقف کی تائیدکی اورکہاکہ چیئرمین سینٹ کاجھگڑاان کی ذات کانہیں بلکہ قومی ادارے کے وقارکامسئلہ ہے ۔رضاربانی جوباتیں کررہیں ہیں اس سے جمہوریت کاوقاربڑھتاہے ۔پاکستان تحریک انصاف سینٹ کے وقارکومجروح نہیں ہونے دیگی ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پرچیئرمین سینٹ کوسپورٹ کرنے ان کے گھرآئے ہیں ۔(یاسرعباسی)