وفاق روکاوٹ نہ ڈالیں تو خیبرپختونخوا کے عوام کو بہت فائدہ مل جائیں گے،پرویز خٹک

آج روڈ شو کے لئے چائینہ روانہ ہونگے، روڈ شو کے لیے سو پراجکٹس تیار کیے ہیں،وزیراعلیٰ ولی خان یونیورسٹی کا واقعہ افسوسناک ہے ، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے ، پریس کانفرنس

جمعہ 14 اپریل 2017 23:34

وفاق روکاوٹ نہ ڈالیں تو خیبرپختونخوا کے عوام کو بہت فائدہ مل جائیں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ وفاق حکومت نے اگر روکاوٹ نہ ڈالیں تو خیبرپختونخوا کے عوام کو بہت فائدہ مل جائیں گے ، جیسا پنجاب اور دیگر صوبوں میں کام ہورہا ہے ویسا کے پی میں بھی کیا جائے۔ وزیراعلی پرویزخٹک نے عبدالولی خان یونیورسٹی سانحہ میں طالب علم کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کیا ۔

پرویز خٹک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں میں روکاوٹ نہ ڈالے ۔ پنجاب اور دوسرے صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ترقیاتی کام ہونے چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر وفاق روکاوٹ نہ ڈالیں تو خیبرپختونخوا کے عوام کو بہت فائدہ مل جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر پرویزخٹک نے کہا کہ آج روڈ شو کے لئے چائینہ روانہ ہونگے۔

روڈ شو کے لیے سو پراجکٹس تیار کیے ہیں۔ چائینہ میں انویسٹر سے ملاقات ہوگی جب سے سی پیک پراجیکٹ شروع ہوا ہے مختلف ممالک سے سرمایہ کار وں نے خیبرپختونخوا سے رابطہ شروع کیے ہیں،ا نہوں نے بتایا کہ صوبے کے لئے سی پیک میں نیا روٹ ملا ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جس پراجیکٹ کے لئے رابطہ ہوتا ہے تو وفاق کہتا ہے کہ اس کے اخراجات صوبہ اٹھائیگا۔

سی پیک صرف پنجاب کے لئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے وفاق تعاون کریں۔ سیمنٹ فیکٹری، ہاوسنگ سوسائٹی اور چھ سو میگاواٹ کے پراجکٹس شامل ہیں۔ سال کے آخر میں سیمنٹ کی فکٹری پر کام شروع ہوجائے گا۔ عبدالولی خان یونیورسٹی میں ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں ۔ طلباء کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :