پنجاب فوڈ اتھارٹی کااستعمال شدہ کوکنگ آئل کو استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
استعمال شدہ کوکنگ آئل کا بائیو ڈیزل بنانے کے علاوہ کسی بھی مقصد کے لیے استعمال مکمل بین کر دیا گیا استعمال شدہ خوردنی تیل کو دوبارہ کھانے میں استعمال سے کینسر، دل، معدے اور انتڑیوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، لاہور میں روزانہ 30سے 50ٹن استعمال شدہ کوکنگ آئل کسی نا کسی شکل میںدوبارہ کھانے میں استعمال کیا جاتا تھا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جمعہ 14 اپریل 2017 23:32
(جاری ہے)
سب کو مطلع کیا گیا تھا کہ ہوٹل اور ریسٹوران 15اپریل تک بائیو ڈیزل بنانے والی کمپنیوں سے معاہدے کر لیں۔
15اپریل کے بعداگر کسی ہوٹل یا ریستوران کے پاس استعمال شدہ تیل کی فروخت کا واضح لائحہ عمل اور ریکارڈ موجود نا ہو تواس کا لائسنس کینسل کرنے کے علاوہ سخت قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔حتمی تاریخ کے بعد بائیو ڈیزل کے علاوہ استعمال شدہ آئل اور گھی کسی کو فروخت کرنا قانونا جرم ہو گا ۔ نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ استعمال شدہ کوکنگ آئل کو دوبارہ کھانے پینے کے مقاصد میں استعمال کی متعدد شکایات تھیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سائنٹیفک پینل کی سفارشات، جدید ملکوں میں رائج طریقہ کار اور عالمی قوانین کے مطابق استعمال شدہ کوکنگ آئل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔بائیو ڈیزل پٹرولیم کی ایک قسم ہے جو سستا ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست ہوتا ہے اور اس سے ماحولیاتی آلودگی کم پیدا ہوتی ہے۔ اس پابندی کے محرکات میں سے سب سے اہم انسانی بیماریوں کا مسئلہ ہے۔ استعمال شدہ خوردنی تیل کو دوبارہ کھانے میں استعمال کرنے سے کینسر، دل، معدے اور انتڑیوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق صرف لاہور میں روزانہ 30سے 50ٹن استعمال شدہ کوکنگ آئل پیدا ہوتا ہے جس کی زیادہ مقدار اس سے پہلے کسی نا کسی شکل میںدوبارہ کھانے میں استعمال کی جاتی تھی۔ استعمال شدہ آئل سے بائیو ڈیزل بنانے سے نا صرف انسانی صحت سے کھیلنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی بلکہ سستا اور ماحول دوست ایندھن بھی حاصل کیا جا سکے گا جس سے ڈیزل کی درآمد پر خرچ ہونے والا ملکی زرمبادلہ کا ایک حصہ بچایا جا سکے گا۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.