بہاولپور : اسلامیہ یونیورسٹی میں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان

نیب نے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصرمشتاق سمیت دیگر افراد کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی

جمعہ 14 اپریل 2017 23:04

بہاولپور : اسلامیہ یونیورسٹی میں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ..
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) قومی احتساب بیور و (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسلامیہ یونیورسٹی میں کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر وائس چانسلر ڈاکٹر قیصرمشتاق سمیت دیگر افراد کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی ہے۔اس بات کا فیصلہ قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمر زمان چودھری کی زیر صدارت منعقدہ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔

نیب کے مطابق اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 12کروڑ60لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔یاد رہے کہ 25اپریل2016ء میں مختلف قومی اخبارات میں اسلامیہ یونیورسٹی کے تعمیراتی منصوبوں میں کروڑوںروپے کی کرپشن ،وائس چانسلر کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال اورمبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے تفصیلی نشاندہی کی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر 19مئی2016ء کو نیب ملتان نے ابتدائی طو ر پر کرپشن کی تصدیق کی ۔

ذرائع کے مطابق گریڈ20کے زائد افسر کے خلاف کارروائی کیلئے نیب کے ایگزیکٹوبورڈ سے منظوری لی جاتی ہے اور وائس چانسلر ڈاکٹرقیصر مشتاق کے خلاف نیب ملتان کی جانب سے کیس حتمی منظوری کیلئے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کو بھجوایا گیا تھا۔یاد رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے ترجمان شہزاد احمدخالد نے ایک سال قبل سے ہی وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق سمیت دیگر ملوث افسران کو بھر پور دفاع کرتے ہوئے کرپشن کی خبروں کو بلیک میلنگ قرار دیا تھا تاہم ایک نیب میںہونیوالی ابتدائی تحقیقات کے بعد نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گذشتہ روز تحقیقات اور کارروائی منظوری دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :