بٹگرام،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد گراں فروشوں پر بھاری جرمانے

جمعہ 14 اپریل 2017 22:58

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرنے بٹگرام بازار میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران متعدد دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائدکرتے ہوئی7اشیاء کے نمونے ٹیسٹ کیلئے پشاور لیبارٹری کو ارسال کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید وزیر شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے مین بازار میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے درجنوں گراں فروشوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے رقم قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف اشیاء کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے پشاور لیبارٹری کو ارسال کردیئے ہیں۔ بٹگرام کے عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ خوراک کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔