ضلع مانسہرہ کے پرائمریگرلز سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز،شرخ خواندگی سو فیصد کریں گے،ریحانہ یاسمین

جمعہ 14 اپریل 2017 22:58

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء) ضلع مانسہرہ کے پرائمری گرلز سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا ۔شرح خواندگی کو سو فیصد تک لانے میرا خواب ہے جس کو ہر حال میںشرمندہ تعبیر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ضلع مانسہرہ ریحانہ یاسمین نے سرکاری گرلز سکول میں داخلہ مہم کے آغاز پر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چٹی ڈھیری مانسہرہ مین بچیوں کے والدین اور خواتین اساتذہ کی ایک تقریب میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری سکولوں میں مفت کتابیں دے رہی ہے ۔ہم سکول بند نہیں کر رہے مزید کھول رہے ہیں۔سکولوں میں سٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا میرٹ پر آنے والی معلمات کی تقرری کے عنقریب آرڈر جاری کردیئے جائیں گے ۔